11 مارچ 2012 - 20:30

پشاور … خيبرپختونخوا کے سينئر وزير بشير بلور نے کہا ہے کہ خودکش حملوں کے مو?ثر تدارک کيلئے ضروري ہے کہ مذہبي جماعتيں اور علماء ايسے حملوں کو حرام قرار ديں.

ابنا: پشاور ميں ميڈيا سے گفتگو ميں بشير احمد بلور کا کہنا تھا کہ دہشت گردي کے تازہ واقعات قبائلي علاقوں ميں دوبارہ امريکي ڈرون حملوں کا ردعمل ہوسکتے ہيں. ان کا کہنا تھاکہ علمائے کرام اور مذہبي جماعتوں کو چاہئے کہ وہ خودکش حملوں کي کھل کر مذمت کريں اور انہيں حرام قرار ديں. بشير احمد بلور کا کہنا تھا کہ دہشت گردي کے خلاف قوم، پاک فوج اورپوليس سميت ديگر سيکيورٹي جوانوں کا مورال بلند ہے اور وہ انسانيت کے دشمنوں کو ذلت آميز شکست دے کر ہي دم ليں گے. بشير بلور نے کہا کہ دہشت گرد آخري سانسيں لے رہے ہيں اور مايوسي ميں اس طرح کے تخريبي اور انسانيت کش ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہيں. ......./169